قومی اسمبلی کا اجلاس 13 کی بجائے 8 مئی کو بلائے جانے کا امکان
اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس 13 مئی کی بجائے 8 مئی کو بلائے جانے کا امکان ہے.
وزارت پارلیمانی امور کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی ہے جلد اجلاس بلانے کا مقصد 9 مئی کے واقعات پر بحث کرنا ہے۔
اُدھر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس کل بدھ کو شام چار بجے طلب کر لیاہے اجلاس میں بجٹ اجلاس سمیت دیگر معاملات کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔