اسحاق ڈار نائب وزیراعظم بھی بن گئے

0

ریاض :وزیر خارجہ اسحاق ڈار ملک کے نائب وزیراعظم بن گئے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا۔
وزیراعظم نے اب سے کچھ دیر پہلے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کرنے کی منظوری دی۔کابینہ ڈویژن نے اس ضمن میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔وزیر خارجہ اس وقت وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔
قبل ازیں پنجاب کے سابق وزیراعلی چوہدری پرویز الہی کو بھی پیپلز پارٹی کے دور میں ملک کا نائب وزیراعظم بنایا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.