کلرکہار موٹر وے بس حادثہ،جاں بحق افراد کی تعداد 12ہو گئ
کلر کہار : ضلع چکوال میں کلرکہار کے قریب بس کو حادثہ میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کا شکار بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی، بس میں باراتی سوار تھے۔
بس سے اب تک 64 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔
ہ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔