پی ایس ایل، کراچی کنگز نےباالاخر جیت کا منہ دیکھ لیا

0

کراچی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 67 رنز سے شکست دے دی،

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلے جانے والے اس میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگنز نے شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 185 رنز بنائے، 185 رنز کے جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 118رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یوں کراچی کنگز 67 رنز سے فتح یاب ہوگئی۔

لاہور قلندرز کو پہلی وکٹ کا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا، جب پانچویں اوور کی دوسری گیند پر فخر زمان 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد طاہر بیگ کا ساتھ دینے کیلئے شے ہوپ آئے اور صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اوپنر طاہر بیگ کا ساتھ دینے کیلئے کامران غلام آئے اور دونوں نے 41 رنز کی شراکت قائم کی، جس کے بعد طاہر بیگ 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

کراچی کنگز کے عاکف جاوید نے 28 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

پاور پلے کے اختتام تک کراچی نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 61 رنز بنائے، پہلے بیٹنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کراچی کنگز کے اوپنرز جیمز وِنس اور میتھیو ویڈ نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ دونوں کے درمیان 70 رنز کی دھواں دار شراکت قائم ہوئی، جہاں ویڈ 36 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.