سٹی ہسپتال تلہ گنگ میں علاج کی سہولیات بہتر ہو گئیں
تلہ گنگ : نئے ایم ایس کی تعیناتی سے سٹی ہسپتال تلہ گنگ میں علاج کی سہولیات بہتر ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ذیشان ملک کی گزشتہ ماہ تعیناتی کے بعد پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر پنجاب نے جو رپورٹ تیار کی ہے اس کے مطابق مریضوں کے داخلے اور انکے علاج کی کارکردگی کے لحاظ سے سٹی ہسپتال تلہ گنگ گزشتہ ماہ مارچ میں 84 فیصد کے ساتھ صوبہ پنجاب میں پہلی پوزیشن پر قرار دے دیا گیا۔
اور اس ماہ اپریل کی اب تک کی رپورٹ کے مطابق سٹی ہسپتال تلہ گنگ کو 85 فیصد کے ساتھ پورے پنجاب میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر قرار دیا گیا ہے۔
پوزیشن پنجاب بھر میں پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی ویب سائیٹ پر ماہانہ کارکردگی کا جس میں مریضوں کے داخلے اور انکے علاج اور صحت یابی کی بیناد پر ہسپتالوں کی مانیٹیرنگ کے ذریعے دی جاری ہیں ۔ ایم ایس ڈاکثر ذیشان ملک نے اس کامیابی پر کہا کہ یہ سب اللہ کی مہربانی اور میرے تمام کولیگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی انتھک محنتوں کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم محدود وسائل میں بھی عوام الناس کو بھر پور طبی سہولیات مہیا کرنے کی کوشش کریں گے ۔