شوال کا چاند نظر آ گیا،عید الفطر کل ہوگی
اسلام آباد : ملک میں شوال کا چاند نظر اگیا ہےکل بروز بدھ عید الفطر ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔
پاکستان کے مختلف شہروں سے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، پاکستان بھر میں کل عید الفطر منائی جائے گی۔
پڑوسی ممالک بھارت اور بنگلہ دیش میں چاند نظر نہیں آیا اس لیے وہاں پہ عید الفطر جمعرات کو ہوگی۔