شوال کا چاند دیکھنے کے لئے ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
اسلام آباد : شوال 1445 کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس آج بروز منگل شام 6 بجے وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک کی چھت پر چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد کیا جائے گا۔
چاند کی رویت کے لئےدیگر زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی صوبائی دارالحکومتوں میں اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد ہوں گے۔
چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔