سینیٹ اجلاس، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا بھی آج ہی الیکشن ہوگا

0

اسلام آباد : سینیٹ کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ صدر مملکت نے ایوان بالا کا اجلاس طلب کیا ہے سینیٹ کے اجلاس میں آج نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے اس کے علاوہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا بھی انتخاب عمل میں لایا جائے گا اس سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
سید یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے لیے حکمران اتحاد کے امیدوار ہوں گے اس سلسلے میں رات کو اسلام اباد میں پاکستان پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں ایک عشائیہ بھی دیا گیا جس میں سینیٹ کے حکمران اتحاد سے تعلق رکھنے والے نو منتخب ارکان نے شرکت کی۔
ایوان بالا میں حکمران اتحاد کو اس وقت اکثریت حاصل ہے اور سید یوسف رضا گیلانی بآسانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہو جائیں گے۔
سب سے پہلے ارکان کی حلف برداری کی تقریب ہوگی جس کے بعد پہلے چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہوگااور پھرڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن کرایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.