دو سابق وزراء اعظم کی ایک دوسرے کو مبارکبادیں
اسلام آباد: دو سابق وزراء اعظم کی ایک دوسرے کو مبارکبادیں۔
سابق وزیرِاعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں نئے سینیٹرز کی رجسٹریشن کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور گرمجوشی سے مصافحہ کیا ۔
سید یوسف رضا گیلانی اور انوار الحق کاکڑ نے قومی اور سیاسی اتحاد کی علامت سینیٹ کو ایک مضبوط، باوقار قانون ساز ایوان بنانے کے لیے آگے بڑھنے کے طریقے پر تبادلہ خیال کیا۔