لاوہ پولیس کی کاروائی،منشیات فروش دھرلیا
لاوہ : تھانہ لاوہ کے سب انسپکٹرصہیب ظفر کی دبنگ کاروائی، منشیات فروش دھرلیا مقدمہ درج۔ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چکوال کی ہدایات اور ڈی ایس پی تلہ گنگ سید نصیر الدین شاہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لاوہ انسپکٹر سید مسرت شاہ کی سربراہی میں سب انسپکٹر صہیب ظفر اور ان کی ٹیم نے کاروائ کرتے ہوئے منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا.
ملزم کے قبضہ سے 1120 گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے.
سب انسپکٹر صہیب ظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات جیسی لعنت سے معاشرے کو پاک کرنے کا تہیہ کرلیا ہے اور اب لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کا قلع قمع کیا جائے گا منشیات سے نوجوانوں کی زندگیاں برباد ہورہے ہیں جس کے خلاف منظم حکمت عملی کے ساتھ کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی.
عوامی و سماجی حلقوں نے لاوہ پولیس کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔