پی ٹی آئی کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا،امیر مقام

0

اسلام آباد : وفاقی وزیر سیفران، امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے کہا ہے کہ
الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت خیبر پختونخواہ میں سینیٹ انتخابات ملتوی کیے ہیں،پی ٹی آئی کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے،خیبر پختونخوا میں آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، کے پی میں سینیٹ الیکشن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیئے،منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ارکان قومی اسمبلی سردار محمد یوسف اور ادریس خان کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ پورے ملک میں سینیٹ کے انتخابات ہو رہے ہیں اور وہاں سے عوام کی نمائندگی آئے گی لیکن کے پی کے میں سینیٹ انتخابات نہیں ہو رہے اس کا ذمہ دار کون ہے اس کا ذمہ دار ایک شخص ہے جو جیل میں ہے اس کی طرف سے آرڈر ایا ہے کہ نہ قانون کو ماننا ہے نہ آئین کو ماننا ہے، اس جماعت کے ارکان آزاد منتخب ہوئے
کبھی یہ سنی تحریک میں جاتے ہیں قریب کسی اور جماعت میں چلے جاتے ہیں،خیبر پختون خواہ میں نہ جانے کون سا قانون رائج ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں سینیٹ کے انتخابات نہ ہونا انتہائی قابل افسوس ہے، الیکشن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کی مذمت کرتے ہیں ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیئے۔اس موقع پر سردار رکن قومی اسمبلی سردار محمد یوسف نے کہا کہ پنجاب، سندھ بلوچستان اور قومی اسمبلی میں سینٹ کے انتخابات ہو رہے ہیں صرف خیبر پختونخواہ میں نہیں ہو رہے ہیں یہ واضح بات ہے کہ وہاں پہ آئین اور قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ہے اس سے سسٹم اور خیبر پختون خواہ کے عوام کو نقصان ہو رہا ہے، سردار یوسف نے کہا کہ ہمارا تعلق بھی خیبر پختونخوا سے ہے ضد کا نظام اب نہیں چل سکتا ہم نے صوبے اور ملک کی نمائندگی کرنی ہے جو بھی آئین اور قانون کے راستے میں رکاوٹ بنے گا ہم اس کے خلاف اواز اٹھائیں گے اور اس کی مذمت کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.