عمر ایوب خان قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر

0

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سنی اتحاد کونسل کے رکن عمر ایوب خان کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر کر دیا ۔ منگل کو اپوزیشن کے اراکین بیرسٹر گوہر علی خان، عمر ایوب اور ملک محمد عامر ڈوگر نے ملاقات کی جس میں قائد حزب اختلاف کی نامزدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے قائد حزب اختلاف کے لیے عمر ایوب کا نام دیا گیا تھا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کے رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس کے رول 39 کے تحت سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد عمر ایوب کی بطور قائد حزب اختلاف تقرری کی منظوری دے دی ۔
واضح رہے کہ عمر ایوب کا نام اپوزیشن کی اکثریت کی طرف سے پیش کیا گیا تھا۔ مقررہ وقت تک کسی دوسرے امیدوار کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں کاغذات جمع نہیں کرائے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.