بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشستوں پر 11 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب

0

کوئٹہ: بلوچستان سے سینیٹ کی خالی 11 نشستوں پر سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب یو گئے ۔

جنرل نشستوں پر مسلم لیگ ن کے سیدال ناصر اور آغا شاہزیب درانی سینیٹر منتخب ہوئے ۔

جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے سردار عمر گورگیج، نیشنل پارٹی کے جان بلیدی بھی سینیٹر بن گئے ۔

عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلزپارٹی کے مشترکہ امیدوار ایمل ولی خان بھی بلامقابلہ سینیٹر بن گئے۔

جنرل نشست پر جمعیت علماء اسلام کے احمد خان بلا مقابلہ سینیٹر بن گئے۔

آزاد امیدوار سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بھی سینیٹر منتخب ہوگئے۔

ٹیکنو کریٹس کی نشست پر پیپلز پارٹی کے بلال مندوخیل اور جے یو آئی کے مولانا عبدالواسع منتخب ہو گئے ۔

خواتین کی نشستوں پر مسلم لیگ ن کی راحت جمالی اور پیپلزپارٹی کی حسنہ بی بی سینیٹر منتخب ہوئیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.