پیپلز پارٹی میں ایک دن پہلے آنے والے طلحہ محمود کو سینیٹ کا ٹکٹ مل گیا

0

پشاور : ایک روز پہلے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے طلحہ محمود کو پارٹی نے دو امیدواروں کو دستبردار کرا کے، کے پی کے سے سینٹ کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔

سینیٹ انتخابات کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کا اہم فیصلہ پیپلزپارٹی کی مرکزی راہنما مسز فریال تالپور کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا۔

اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خیبر پختونخوا کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں سید خورشید احمد شاہ
محمد علی باچا ‘شازی خان اور فیصل کریم کنڈی شریک ہوئے ۔

پارٹی قیادت کی ہدایت پر فدا محمد خان اور قیضار خان میانخیل پارٹی مفاد کی خاطر سینیٹ کے انتخابات سے دستبردار ہو گئے۔

فدا محمد خان جنرل نشست اور
قیضارخان میانخیل ٹیکنوکریٹ کی نشست پر امیدوار تھے۔

پارٹی فیصلے کے مطابق طلحہ محمود جنرل نشست اور روبینہ خالد خواتین نشست پر امیدوار ہونگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.