غزہ جنگ بندی کے لئے سلامتی کونسل میں قرارداد منظور
اقوام متحدہ:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 4 ناکام کوششوں کے بعد پیر کو غزہ جنگ بندی کیلئے قرارداد منظور کرلی گئی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ ہوئی۔
سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی جبکہ امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
فوری جنگ بندی کی قرارداد سلامتی کونسل کے 10 رکن ممالک نے پیش کی، جن میں الجزائر، جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر شامل ہیں۔
دوسری جانب رفح میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں تیزی آگئی، کل سے اب تک مزید 107 فلسطینی شہید کر دیے گئے۔
الشفا، ناصر اور ال امل اسپتالوں کا محاصرہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے الشفا اسپتال میں بلڈوزروں اور ٹینکوں سے لاشوں کو روند ڈالا۔
شمالی غزہ میں امدادی سامان کے ٹرکوں کو آنے سے روک دیا، حماس کے جوابی حملے، الشفا اسپتال کے اطراف 3 صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا اور متعدد ٹینکوں، فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔ اسرائیلی شہر اشدود میں راکٹ حملے کیے۔
اسپین، مالٹا، آئرلینڈ، سلووینیا نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے ان ممالک کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اقدام علاقائی عدم استحکام بڑھائے گا۔