چوہدری سالک حسین سے جاپان کے سفیر واڈا مسٹوہیرو کی ملاقات
اسلام آباد: پاکستانیز چوہدری سالک حسین سے
جاپان کے سفیر واڈا مسٹوہیرو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے ہمیشہ سے دوستانہ تعلقات رہے ہیں ،انشااللّٰہ مستقبل میں یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور دونوں ممالک کے درمیان صنعت، تجارت اور انسانی وسائل کے تبادلے کے حوالے سے کوششیں کی جائیں گی۔