پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا دھاندلی کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق

0

اسلام آباد : پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا ہے ۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمرایوب خان اور سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے جماعتِ اسلامی کے راہنما سراج الحق سے ملاقات کی۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی جنید اکبر اور ڈاکٹر امجد خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

دونوں سیاسی جماعتوں کا الیکشن میں دھاندلی کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق رائے ہوا اور ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی اور پارلیمانی جمہوریت کے فروغ پر بھی اتفاق ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.