سینیٹ الیکشن،پیپلز پارٹی نے خیبرپختونخوا میں تین امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے
پشاور : پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینزنے خیبرپختونخوا میں تین امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردئیے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی اور صوبائی جنرل سیکریٹری شجاع خان نے ٹکٹ امیدواروں کے حوالے کئے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے خیبر پختونخوا سے سینیٹ کیلئے جنرل سیٹ پر فدا محمد ، خواتین کی سیٹ پر روبینہ خالد اور ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر قیضار خان میاں خیل کو پارٹی ٹکٹ جاری کیئے گئے ہیں۔