گوادر پورٹ اتھارٹی پر حملہ ناکام ،تمام 8 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

0

راولپنڈی :سکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی پر حملہ ناکام بناتے ہوئےتمام 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، فائرنگ تبادلے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق 8 دہشت گردوں نے گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں داخل ہونے کی کوشش کی، سکیورٹی اہلکاروں نے کامیابی سے دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنا دی۔ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام 8 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔سکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار بہاردی سے لڑتے ہوئے شہید ہوئےجن میں 35 سالہ سپاہی بہار خان اور 28 سالہ سپاہی عمران علی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.