سینیٹ الیکشن،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل
اسلام آباد: سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخابات کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا.
امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست رواں ماہ کی 26 تاریخ کو جاری کی جائے گی جبکہ امیدوار اس ماہ کی ستائیس تاریخ تک اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں۔پولنگ آئندہ ماہ کی دو تاریخ کو ہو گی۔
وفاقی دارلحکومت میں ارکان قومی اسمبلی سینیٹ کی ایک جنرل نشست اور علما سمیت ٹیکنوکریٹ کی ایک نشست پر سینیٹ کے ارکان کا انتخاب کرینگے۔
چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان ہر صوبے سے سات جنرل نشستوں، دوخواتین نشستوں اور علما سمیت دوٹیکنوکریٹ نشستوں اور پنجاب اور سندھ سے اقلیتوں کی ایک ایک نشست کیلئے سینیٹرز کا انتخاب کرینگے۔