آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف آج گوادر، بلوچستان کا دورہ کریں گے
اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف آج گوادر، بلوچستان کا دورہ کریں گے.
وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا یہ پہلا دورہ ہے.
گوادر میں وزیرِ اعظم حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین سے ملاقات کریں گے.
وزیرِ اعظم طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیں گے.
وزیراعظم امدادی کیمپ میں مقیم متاثرہ خاندانوں میں امدادی اشیاء تقسیم کریں گے.
وزیراعظم گوادر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو بھی کریں گے۔
پاکستان ٹیلی ویژن وزیراعظم کی سرگرمیاں 1 بجے براہ راست نشر کرے گا.