پی ایس ایل ، اسلام آبادیونائیٹڈ کا پشاور زلمی کو 197رنز کا ہدف
راولپنڈی: پی ایس ایل 9 میں اسلام آبادیونائیٹڈ نےپشاور زلمی کو جیت کے لیے 197رنز کا ہدف دے دیا ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوور میں4 وکٹوں کے نقصان پر196 رنز بنائے۔
کپتان شاداب خان51 گیندوں پر6 چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 80رنز بنا کر نمایاں رہے۔
سلمان علی آغا نے 37 ، کولن منرو نے 15رنز بنائے۔
جارڈن کاکس 26، اعظم خان 29رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
پشاور زلمی کے صائم ایوب نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
سلمان ارشاد اور لیوک ووڈنے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔