صدارتی الیکشن کے لئے تیاریاں مکمل،پریذائڈنگ آفیسرز مقرر

0

اسلام آباد : صدارتی الیکشن کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صدارتی الیکشن کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو پریذائیڈنگ افسر مقرر کر دیا گیا ۔

پنجاب اسمبلی کیلئے ممبر نثاردرانی پریذائیڈنگ افسر مقرر،سندھ اسمبلی کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ پریذائیڈنگ افسر ہوں گے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اوربلوچستان اسمبلی کیلئے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ پریذائیڈنگ افسر مقرر کر دیئے گئے ۔
پریذائیڈنگ افسران صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کریں گے اور صدارتی الیکشن کیلئے متعلقہ اسمبلیوں میں پولنگ کے عمل کی نگرانی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات سے متعلق عملے کو ٹریننگ مکمل کرلی۔
چاروں صوبائی الیکشن کمشنر ،صوبائی اسمبلیوں میں فرائض سر انجام دیں گے۔
صدارتی انتخابات سے متعلق صوبائی الیکشن کمشنروں کی تربیت مکمل کر لی گئی۔
چیف الیکشن کمشنر بطور ریٹرننگ افسر تعینات ہوں گے۔

صوبائی الیکشن کمشنر پریذائیڈنگ افسران کی معاونت کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.