شہباز شریف اور چوہدری سالک حسین کی حکومت سازی پر مشاورت

0

لاہور:شہباز شریف اور چوہدری سالک حسین کی حکومت سازی پر مشاورت۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف صاحب سے مسلم لیگ ق کے راہنما اور رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین نے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال اور حکومت سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق ، عطا اللّٰہ تارڑ

اور شزا خواجہ بھی موجود تھیں۔

ملاقات میں وفاقی اور صوبائی سطح پر حکومت سازی کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
چوہدری سالک حسین نےملاقات کے دوران چوہدری شجاعت حسین کا پیغام شہباز شریف کوپہنچایا کہ ملک و قوم کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کے لئے چارٹر آف اکانومی بنایا جائے۔ اس سلسلے میں نہ صرف حکومتی جماعتوں بلکہ اپوزیشن جماعتوں کو بھی شامل کیا جائے۔ ہمیں سیاست کو پیچھے رکھ کر ملکی معیشت کو اولین ترجیح دینی چاہیے تاکہ ملک و قوم کو معاشی بحرانوں سے نکال کر پاکستان کو فلاحی مملکت بنایا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ اپنے وعدوں کا پاس رکھتے ہوئے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.