آج کی نسل میں آداب اور احترام کا فقدان بہت محسوس ہوتا ہے ،سونیا حسین
اسلام آباد:ممتاز اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ ان کو آج کی نسل میں آداب اور احترام کا فقدان بہت محسوس ہوتا ہے۔
سونیا حسین کا کہنا تھا کہ آج وہ بنیادی آداب بھی دیکھنے کو نہیں ملتے جن کی تعلیم ہم نےاپنے بزرگوں اور ماحول سے بچپن میں حاصل کی جیسے کہ بزرگوں اور عورتوں سے بات کرنے اور ان سے سلوک کے آداب وغیرہ۔
انہوں نے کہا کہ آج کی نسل میں مجھے بڑوں کے احترام نہ کرنے کا رجحان بہت تشویش میں مبتلا کرتا ہے کہ ہم اخلاقیات اور اقدار کے دائروں سے باہر آ رہے ہیں ۔
سونیا نے کہا کہ ہم بیٹھے ہوتے تھے تو کسی بڑے یا بزرگ کی آمد پر احتراماً کھڑے ہو جاتے تھے اور ان کے سامنے احتراماً کھل کر بات نہیں کرتے تھے،اونچی آواز نہیں نکالتے تھے لیکن آج یہ چیزیں دیکھنے کو نہیں ملتیں۔
انہوں نے کہا کہ سماجی ماحول میں اس قسم کی اخلاقیات محسوس کر کے انہیں لگتا ہے جیسے وہ ان میں ہے ہی نہیں ۔