پیپلز پارٹی کا سرفراز بگٹی کو وزیراعلی بلوچستان نامزد کرنےکا فیصلہ
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی نے سرفراز بگٹی کو وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بلوچستان میں قائد ایوان کا اعلان آصف علی زرداری آئندہ دو روز میں کر یں گے۔
پیپلز پارٹی کو حق دو تحریک کے ہدایت اللہ اور جماعت اسلامی کے مجید بادینی نے بھی پیپلز پارٹی کوحمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان سے تین آزاد ارکان کی طرف سے بھی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن بھی بلوچستان حکومت میں شامل ہوگی۔