پی ایس ایل کا پہلا میچ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو ہرا دیا
لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
لاہور قلندرز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ پر 195 رن بنائے، جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 19 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اس سے پہلے لاہور قلندرز نے وین ڈر ڈوسن کی شاندار اننگ کی بدولت 195 رن بنائے۔
صاحبزادہ فرحان نے57 اور عبداللہ شفیق نے 28 رن کی اننگ کھیلی، ڈیوڈ ویسا 14 اور فخزمان 13 رن بنا کر آؤٹ ہوئے،وین ڈر ڈوسن 41 گیندوں پر 71 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
نسیم شاہ اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، ٹائمل ملز نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 196 رن کا ہدف 19ویں اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان 41 گیندوں پر74 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
آغا سلمان 31 گیندوں پر 64 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے 3 چھکےاور7 چوکے لگائے،ان کے علاوہ الیکس ہیلز نے 36 اور کولن منرو نے 5 رن بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان اور سلمان فیاض کو ایک ایک وکٹ ملی۔