راولپنڈی ڈویژن کے نئے کمشنر کی ڈی آر اوز کے ساتھ پریس کانفرنس، سابق کمشنر کے الزامات مسترد

0

اسلام آباد : راولپنڈی ڈویژن کے نئے کمشنر سیف انور جپہ نے چارج سنبھالتے ہی جہلم، اٹک اور چکوال کے ڈی آر اوز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الیکشن میں دھاندلی سے متعلق الزامات کو مسترد کر دیا ۔

پریس کانفرنس میں سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات میں کمشنر کا کوآرڈینیشن کے علاوہ کوئی تعلق نہیں تھا، الزامات کی آزادانہ انکوائری کرائی جائے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر راولپنڈی کا سابق کمشنر کے الزامات کی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات نہایت شفاف اور درست ہوئے، ہم پر کوئی دباؤ نہیں تھا۔

ڈی آر او چکوال کا کہنا تھا کہ انتخابات میں کوئی دباؤ نہیں تھا سابق کمشنر کے الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران ڈی آر او، راولپنڈی، اٹک، جہلم چکوال اور تلہ گنگن کا کہنا تھا کہ الیکشن شفاف کروائے کوئی بے ضابطگی نہیں کی گئی ،الیکشن کمیشن دھاندلی کے الزامات کی انکوائری کرا کرحقیقت سامنے لائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.