پی ایس ایل سیزن 9 کے لئے تیاریاں مکمل ،آج سے میدان لگے گا
لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کے لئے تیاریاں مکمل ،آج سے میدان سجے گا۔
افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 میں 6 ٹیمیں 4 گراؤنڈزپر آمنے سامنے ہوں گی۔
میگا ایونٹ کا آغاز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہو گا، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں رات 8 بجے میدان میں اتریں گی۔
میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہو گی جس میں نامور گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری آواز کا جادو جگائیں گے، تقریب شام ساڑھے 6 بجے قذافی سٹیڈیم میں ہو گی، اتش بازی اور لیزر شو کا بھی مظاہرہ ہو گا۔
تماشائیوں کا قذافی سٹیڈیم میں داخلہ ساڑھے 3 بجے شروع ہو گا۔
پی ایس ایل 9 میں 6 ٹیموں کے درمیان دو مرحلوں پر مشتمل 34 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔