پی ٹی آئی راہنما متحرک ،جے یو آئی ف، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی کی قیادت سے ملاقاتیں

0

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے بڑھنے لگے۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے ایک طرف جے یو آئی دوسری جانب پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی کی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سخت موقف بدلتے ہوئے سیاسی مصالحت کی جانب بڑھنے کا فیصلہ کر لیا ہے

پی ٹی آئی چیف ویب عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی۔

اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ سے بھی ملاقات کی ہے اس کے علاوہ پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کے ساتھ بھی ٹیلی فون پر ان کا رابطہ ہوا ہے اور انہوں نے ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے وفد کی جماعت اسلامی کی قیادت کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی ہے اور اسد قیصر اور جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے الیکشن میں دھاندلی کے معاملے پر اپنے تحفظات میڈیا کے سامنے بیان کر دیے۔
اسد قیصر نے محمود خان اچکزائی کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر اعتماد میں لیا،اسد قیصر نے محمود خان اچکزائی سے ملاقات کی درخواست کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.