پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹرکمی
اسلام آباد :حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹرکمی کانوٹیفیکشن جاری کردیا۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت نے آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی کی سفارش پرپیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹرکمی کردی ہے۔
فی لیٹرپیٹرول کی قیمت 259.34 روپے ہوگئی ہے،ہائی سپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت 276.21 روپے برقراررکھی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کااطلاق 16 جنوری سے ہوگیا ہے۔