انتخابی مہم ،منشور، ن لیگ کی قیادت آج سر جوڑ کے بیٹھے گی

0

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے بڑے آج دوبارہ سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ماڈل ٹاون سے جاتی امرا رائیونڈ پہنچ گئے۔

جاتی امرا رائیونڈ میں چیف آرگنائزر مریم نواز بھی موجود ہیں ،مسلم لیگ ن کی اعلی ترین قیادت پارٹی کے منشور کو حتمی شکل دے گی۔

پارٹی منشور کو جاری کرنے کی حتمی ٹائم لائن کی بھی آج ہی منظوری کا امکان ہے۔

پارٹی کی آج سے شروع ہونے والی انتخابی مہم اور جلسوں کے شیڈول پر بھی مشاورت ہو گی۔

جاتی امرا میں ہونے والی مشاورت کے بعد مریم نواز اوکاڑہ کے لئے روانہ ہوں گی۔

آج کے مشاورتی اجلاس میں اوکاڑہ جلسے میں مریم نواز کے خطاب کے نکات کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.