سردیوں کی چھٹیاں ختم ، سکول صبح 9.30بجے لگیں گے
راولپنڈی : راولپنڈی، مری، جہلم ،اٹک،چکوال سمیت پنجاب بھر38 اضلاع میں تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد 10 جنوری کو کھلیں گے، سکولوں کی اوپننگ ٹائم 9بجکر 30منٹ ہوگا۔
حکومت پنجاب سکولز ڈیپارٹمنٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات توسیع کے بعد 10 جنوری کو صوبے بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھلیں گے۔
سکولوں کا اوپننگ ٹائم صبح 9 بجکر 30 منٹ ہوگا اور یہ اوقات کار 23 جنوری تک لاگو رہیں گے۔ تعلیمی اداروں میں یونیفارم کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے،بچے ہر طرح کے گرم کپڑے اور ٹوپیاں پہن کر سکول جاسکیں گے۔
تمام ضلعی تعلیمی محکموں کے سربراہان کوہدایت کی گئی یے کہ وہ ان احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں اور انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔