نواز شریف اپنے ساتھیوں کو لوٹوں پر قربان کرے گا تو پھر ن لیگ کو ہماری طرف سےخدا خافظ، رانا حیات کا اعلان

0

لاہور : قصور سے سابق رکن قومی اسمبلی رانا محمد حیات خان نے کہا ہے کہ اگر پارٹی کے قائد نواز شریف نے اپنے ساتھیوں کو لوٹوں پر قربان کیا تو پھر نون لیگ کو خدا حافظ کہہ دیں گے۔
ایک بیان میں رانا حیات کا کہنا تھا کہ
استحکام پارٹی کے ساتھ کوئی بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہو رہی!!
انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف اپنے ساتھیوں کو ان لوٹوں پر قربان کرے گا تو پھرن لیگ کو بھی خدا خافظ!!

واضح رہے کہ بھائی پھیرو کی رانا محمد حیات اور رانا اقبال فیملی کا سیاسی مخالف نکئی خاندان پی ٹی آئی سے استحکام پاکستان پارٹی میں چلا گیا ہے اور حلقے میں یہ اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ استحکام پاکستان اور مسلم لیگ ن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد نکئی خاندان کے سردار طالب نکئی اور سردار آصف نکئی کو ایڈجسٹ کیا جائے گا اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں بھائی پھیرو اور پتوکی سے مسلم لیگ ن کے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو اپنی نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.