اسحاق ڈار نے جعلی انتخابی شیڈول سوشل میڈیا پر جاری کرنے پر معذرت کر لی

0

اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے سربراہ اسحاق ڈار نے جعلی انتخابی شیڈول سوشل میڈیا پر جانے کرنے پر معذرت کر لی۔
جمعہ کو ایک انٹرویو میں اسحاق ڈار نے اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے میں نے سوشل میڈیا پر انتخابی شیڈول جاری کیا، مجھے یہ انتخابی شیڈول ن لیگ کے ایک سابق سینیٹر نے بھجوایا تھا بعد میں پتہ چلا کہ یہ انتخابی شیڈول جعلی تھا جسے میں نے اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ بھی کر دیا جعلی انتخابی شیڈول جاری کرنے پر معذرت خواہ ہوں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا موقف ہے کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.