چکوال ،سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس کی نواز شریف سے ملاقات ، ٹکٹوں پر مشاورت

0

لاہور : قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف ، چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف سے سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن سابق ضلع ناظم و صوبائی وزیر سردار غلام عباس خان کی اہم ملاقات اور خصوصا چکوال و تلہ گنگ کے حلقوں کے حوالہ سے اہم مشاورت کی گئی ۔

میاں نواز شریف نے مریم نواز صاحبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سردار صاحب کے ساتھ میرا دیرینہ تعلق ہے اور میری خواہش ہے کہ یہ میری ٹیم کا حصہ ہوں۔

اس موقع پر سردار سلطان محمد خان، ملک شہر یار اعوان، سردار محمد خان ، سینیٹر پرویز رشید اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی موجود تھے۔۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.