حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 10دن کی توسیع
اسلام آباد : سرکاری حج سکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں 10دن کی توسیع کر دی۔
فریضہ حج ادا کرنے کے خواہش مند افراد درخواستیں وزارت مذہبی امور کے منظور کردہ 15 بینکوں میں جمع کروا سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مقررہ تعداد سے کم درخواستیں موصول ہونے کے باعث وزارت مذہبی امور نے تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
درخواستیں جمع کرانے کا عمل 27 نومبر سے شروع کیا گیا تھا اور 12 دسمبر حج درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی 11 دسمبر تک 40175 درخواستیں جمع کرائی گئیں رواں سال سرکاری سکیم کے تحت حج کوٹہ 89605 مقرر کیا گیا ہے ۔