پشاور دھماکہ کے 27 شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

0

پشاورمیں پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکے کے 27 شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

شہداء کی نماز جنازہ میں کورکمانڈر پشاور،آئی جی پولیس، کمانڈنٹ ایف سی نے شرکت کی، اس موقع پر پولیس کے دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی۔
گزشتہ روز پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد 59 ہوگئی جب کہ 140 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے میں شہید 8پولیس اہلکاروں کا تعلق چارسدہ سےتھا۔ ڈی ایس پی، ایف آر پی عرب نواز بھی شہدا کی فہرست میں شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.