پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن ،عمران خان حصہ نہیں لیں گے
اسلام آباد: آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں ،چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ائی نے الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق 13 دسمبر سے پہلے انٹرا پارٹی الیکشن مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے رواں ہفتے انٹراپارٹی الیکشن کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بعض قانونی رکاوٹوں کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر کے مطابق الیکشن کمیشن نے پہلے بھی تکنیکی وجوہات پر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کلعدم قرار دیے تھے اس لیے ہم الیکشن کمیشن کو دوبارہ کوئی جواز فراہم نہیں کرنا چاہتے لہذا چیئرمین پی ٹی آئی کی جگہ عارضی طور پر کوئی اور رہنما الیکشن میں حصہ لے گا۔