عادل راجہ اور حیدر مہدی کا کورٹ مارشل، قید کی سزا
راولپنڈی: پاک فوج نے 2 ریٹائرڈ افسران کو کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنا دی اور رینک بھی ضبط کر لئے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 2 ریٹائرڈ افسران عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنائی گئی۔
میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ کو 14 سال جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
دونوں ریٹائرڈ افسران کو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے جرم اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت سزا سنائی گئی ہے، عدالت نے 7 اور 9 اکتوبر 2023 کو دونوں ریٹائرڈ افسران کو سزائیں سنائیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 21 نومبر 2023 سے دونوں ریٹائرڈ افسران کے رینک بھی ضبط کر لئے گئے ہیں۔