بلاول بھٹو اپنے والد سے روٹھ گئے

0

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کے والد سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان اختلافات کی خبریں منظر عام پر آگئیں ۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سابق صدر آصف علی زرداری کے انٹرویو میں ادا کئے گئے بعض کلمات پر ناراض ہیں اور خاص طور پر آصف علی زرداری نے تھری پیز اور فور پیز کی جو بات کی ہے اس کا بلاول بھٹو زرداری نے برا منایا ہے اور اسی وجہ سے وہ اچانک روٹھ کر دبئی چلے گئے تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے باپ بیٹے میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پہلے بھی دبئی آتے جاتے رہتے ہیں باپ بیٹے میں اختلافات کی خبریں درست نہیں۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پیر کو وطن واپس پہنچیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.