وزیراعظم ای سی او اجلاس میں شرکت کے لئے تاشقند پہنچ گئے
تاشقند: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 16ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان پہنچ گئے ہیں۔
تاشقند کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ نگمیتوچ اریپو نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔