نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی وزیراعظم سے پہلی ملاقات
شفاف الیکشن کے لئے اپنا کردار نبھائیں ، وزیراعظم
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی ملاقات*
وزیراعظم نے سید محسن رضا نقوی کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا عھدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا
وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے آپ اپنی ذمہ داری آئین کےمطابق احسن طریق سے سر انجام دینگے اور الیکشن کے عمل کو غیر جانبدارانہ اور شفاف بنانےمیں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے