ٹرانسمیشن ٹاورز سے سامان چوری کرنے والے گرفتار

جامشورو پولیس نے ٹرانسمیش لائن کو بڑے نقصان سے بچا لیا

0

اسلام آباد : جامشورو پولیس نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ٹرانسمیشن ٹاورز سے سامان چرانے والے گروہ کے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے. جامشورو پولیس نے خانوٹ کے علاقے میں ٹاور گرنے کے واقعے کے بعد کارروائی کی جس میں چوری کیا گیا سامان اور ایک رکشہ بھی برآمد کر لیا گیا، گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے.
قبل ازیں خانوٹ کے قریب این ٹی ڈی سی کی 500 کے وی دادو – مٹیاری ٹرانسمیشن لائن کا ایک ٹاور گر گیا، این ٹی ڈی سی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور بحالی کا کام شروع کیا۔تحقیقات سے پتہ چلا کہ چور ٹاور نمبر 71 کی بریسز نکال رہے تھے کہ اسی دوران ٹاور گر گیا جس پر چور اپنا سامان اور بریسز چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ٹاور گرنے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوئی جسے فوری طور پر متبادل ذرائع سے بحال کردیا گیا۔ واقعہ کی وجہ سے کسی علاقے میں کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.