سینٹ میں قائد ایوان کی تعیناتی، پیپلز پارٹی اسحاق ڈار کی مخالفت پر اترآئی

0

اسلام آباد : سینٹ میں قائد ایوان کے معاملے پر پیپلز پارٹی اسحاق ڈار کی مخالفت پر اتر آئی ۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینٹ کی جانب سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایوان بالا میں قائد ایوان نامزد کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اس معاملے پر صادق سنجرانی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیپلز پارٹی نے وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو قائد ایوان بنانے کی تجویز دی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ قائد ایوان وزیراعظم کا نمائندہ ہوتا ہے نگران وزیراعظم کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے جبکہ قائد ایوان ن لیگ سے ہیں جو باعث حیرت ت ہے اس لیے قائد ایوان بھی وزیراعظم کا نمائندہ ہی ہونا چاہیئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.