ضلع چکوال میں غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف کل سے بڑی کاروائی شروع ہوگی
چکوال : ڈپٹی کمشنر چکوال قرۃ العین ملک نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد ضلع چکوال میں غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف کاروائیوں کا باقاعدہ آغاز کل سے ہوگا,
اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق چکوال میں غیر ملکی شہریوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 805 ہےڈپٹی کمشنر نےڈی پی او چکوال کے ہمراہ ہولڈنگ سینٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، سینٹر میں کھانے پینے سمیت ادویات کی سہولیات اور رجسٹریشن ڈیسک قائم کیے گئے ہیں، اب تک 60 افراد کو ہولڈنگ سینٹر میں رکھا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہری ایسے تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کی نشاندہی میں حکومت کی مدد کریں، کسی غیر قانونی شہری کو دکان یا مکان کرائے پر دینا قانونی طور پر جرم ہے،