وزیراعظم کاکڑ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لئے چین جائیں گے

0

اسلام آباد : ‏نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ چینی صدر شی جن-پنگ کی دعوت پر 17 اور 18 اکتوبر کو منعقد ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کیلئے بیجنگ، چین کا دورہ کریں گے.

وزیرِ اعظم بی آر ایف کی ابتدائی تقریب میں شرکت کریں گے اور18 اکتوبر کو "کنیکٹیویٹی ایک اوپن عالمی معیشت ہے” کے موضوع پر منعقدہ اعلی سطح کے فورم سے خطاب کریں گے۔

دورے کے دوران وزیرِ اعظم چین میں چینی صدر شی جن-پنگ سے دوطرفہ ملاقات کے ساتھ ساتھ اعلی چینی قیادت، سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات اور فورم میں شریک دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں بھی کریں گے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.