پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف دائر درخواستیں مسترد
اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی مخالفت میں دائر درخواستیں مسترد کر دیں، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں فل کورٹ نے فیصلہ سنا دیا۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ایکٹ کے تحت ازخود نوٹس، بینچ تشکیل کا اختیار 3 سینئر ججز کی کمیٹی کو دیا گیا ہے، کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے اور درخواستیں لینے کا اختیار بھی کمیٹی کو دیا گیا ہے۔
متاثرہ فریق کو ایک ماہ میں اپیل کا حق، وکیل تبدیل کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے، ازخود نوٹس کے مقدمات میں ماضی کے فیصلوں پر بھی اپیل کا حق دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ اب تک 4 اور لارجر بینچ 5 سماعتیں کر چکا ہے، لارجر بینچ نے 13 اپریل کو پہلی سماعت میں ہی قانون پر حکم امتناع جاری کر دیا تھا۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ اب تک 4، اور لارجر بینچ 5 سماعتیں کرچکا ہے، لارجر بینچ نے 13 اپریل کو پہلی سماعت میں ہی قانون پر حکم امتناع جاری کر دیا تھا۔