وارم اپ میچ ،آسٹریلیانے پاکستان کے خلاف115 رنز بنالئے

0

حیدرآباد :آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف وارم اَپ میچ میں 18 اووز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنالیے۔

راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے تاکہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع فراہم کریں۔

اس موقع پر کپتان شاداب خان نے کہا کہ کوشش ہوگی آسٹریلیا کے خلاف میچ شاندار کم بیک کریں اور تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی پیش کریں۔
آسٹریلیا کے سکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشگن، الیکس کیری، گلین میکسویل، کیمرون گرین، جوش انگلس، مچل اسٹارک، شان ایبٹ، جوش ہیزل ووڈ، ایڈم زمپا، مارکس اسٹوئنس، ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔جبکہ پاکستان کا اسکواڈکپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، بابراعظم، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، محمد وسیم، جونیئر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، افتخار احمد اور محمد نواز پر مشتمل ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.