راجہ ریاض بالآخر مسلم لیگ ن میں پہنچ گئے

0

لندن : قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی کے سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد مسلم لیگ نون میں شامل ہو گئے ہیں۔

راجہ ریاض نے لندن میں قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور صدر ن لیگ شہباز شریف سے ملاقات کی اور نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ھوۓ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔

اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار، میاں ناصر جنجوعہ، عطاءاللہ تارڑ، ملک احمد خان، اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.